فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسیدٹاؤن ڈی بلاک، نزد فیکٹری ایریا میں ایک خاتون کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔شہریوں کے مطابق مذکورہ خاتون عموماً ایک موٹرسائیکل سوار مرد اور دو بچوں کے ہمراہ علاقے میں آتی ہے۔ مبینہ طور پر خاتون اپنے ساتھ موجود ایک بچے کو لے کر مختلف گھروں میں داخل ہوتی ہے اور دم کروانے یا روحانی علاج کا بہانہ بنا کر گھر والوں سے رابطہ قائم کرتی ہے