واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا سفر کرنے کے خواہشمند امریکی شہریوں کو اپنے منصوبوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یہ انتباہ جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ میں دیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں جرائم، سول بدامنی، دہشتگردی، اغوا کے خطرات کے باعث امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو لیول 3 (Reconsider Travel) کیٹیگری میں رکھا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ یہاں سکیورٹی کے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور دہشتگرد حملے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہو سکتے ہیں