دھماکہ کے بعد امریکی شہریوں کو پاکستان میں محتاط رہنے کی ہدایت

 شہری عوامی اجتماعات سے گریز کریں، اپنی سکیورٹی کی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں:محکمہ خارجہ 
 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے اسلام آباد میں میں خودکش دھماکے کے بعد پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات سے گریز کریں، اور اپنی ذاتی سیکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں، امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرتے ہوئے کم نمایاں رہیں، اپنے پاس ہر وقت شناختی دستاویز رکھیں اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں