آن لائن فراڈ، نامعلوم کالز سے محتاط رہنے کی ہدایت

 ڈی آئی جی آپریشنز کی آن لائن کھلی کچہری میں 17 ہزار شہری شریک، بسنت سکیورٹی اور جرائم پر اقدامات کی یقین دہانی
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کا دائرہ وسیع ہونے لگا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی تیسری آن لائن کھلی کچہری میں 17 ہزار شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے سوالات اور شکایات کے براہِ راست جوابات دیے اور لاہور سے متعلق جرائم کی اطلاعات اور شکایات پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ فیصل کامران نے کہا کہ آئندہ بسنت کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے لاہور پولیس جامع سکیورٹی اقدامات کرے گی۔ بڑے ایونٹس میں شہریوں کی حفاظت پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور آئندہ بسنت کے محفوظ انعقاد کے لیے پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سنی سنائی باتوں کے بجائے متعلقہ اداروں کی مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدر آمد جاری ہے جبکہ شہری منشیات فروشوں اور سپلائرز کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں۔ فیصل کامران نے آن لائن فراڈ سے بچا ئو کے لیے شہریوں کو ذاتی معلومات شیئر نہ کرنے، نامعلوم کالز اور مشکوک لنکس سے محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ سود خوری میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔