مریکی سفارتخانے کی اسلام آباد میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی)امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔امریکی سفارتخانے کی  جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق امریکی شہری نقل و حرکت سے قبل اپنے ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مقامی میڈیا کی نگرانی کرتے رہیں۔امریکی شہریوں کو اسلام آباد کی فیصل مسجد اور اس کے اطراف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی شناخت ہمیشہ ساتھ رکھیں اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں