جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے جس کے بعد جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے جماعت اسلامی کو لیاقت باغ کے اندر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی، انتظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ کے گیٹ کے تالے کھول دیے گئے۔جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت باغ میں تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ کرسیاں ساؤنڈ سسٹم لائٹیں اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا