بنگلادیش: جماعت اسلامی کے جلسے میں ڈاکٹر شفیق الرحمان خطاب کے دوران چکرا کر گرگئے

 ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں انتخابی اصلاحات کیلئے جلسے سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان چکرا کر گرگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیج پر موجود رہنمائوں اور کارکنوں نے ڈاکٹر شفیق الرحمان کو اٹھایا، جس کے بعد تقریر دوبارہ شروع کی تو پھر گرگئے۔رپورٹ کے مطابق طبیعت بحال ہونے پر سٹیج پر بیٹھ کر خطاب مکمل کیا۔ بعد ازاں امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔