سیاست کو بند گلی سے نکالنے کیلئے قومی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا، سیاسی استحکام اہم ضرورت ہے
ہر جماعت کو جلسوں اور سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کا حق حاصل ہونا چاہیے
لاہور(خصوصی رپورٹر )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے جماعت اسلامی کسی بھی انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنی سیاست آزادانہ بنیادوں پر جاری رکھے گی۔لاہور میں پارٹی رہنمائو ں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ بدل دو نظام کوئی نعرہ نہیں بلکہ ایک منظم تحریک کا نام ہے، سیاسی رہنمائوں اور خواتین کی رہائی ہونی چاہیے کیونکہ سزائوں سے ملک میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو بند گلی سے نکالنے کے لئے قومی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا اور ملک میں سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے، ہر جماعت کو جلسوں اور سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دینی جماعتیں ہمیشہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی قابلِ اعتماد پشتیبان رہی ہیں اور ان مظلوم اقوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گی، تمام مسالک اور مکاتبِ فکر کے علما اور قیادت کا ملی یکجہتی کونسل کے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق پر مکمل اتفاق ہے جو قومی ہم آہنگی کی مضبوط بنیاد ہے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بدامنی، دہشت گردی اور ہر خونی واردات کے پیچھے امریکا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کارفرما ہے،