وزیراعظم وطن واپسی پر جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں: لیاقت بلوچ

حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو حکومت کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے
  ملک سے زرداری اور شریف خاندان  کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے:نائب امیر جماعت اسلامی
لاہور(خصوصی رپورٹر )  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے   وزیراعظم وطن واپسی پر بلا تاخیر جماعت اسلامی سے مذاکرات کریں ،حکومتی ٹال مٹول جاری رہی تو حکومت کے خاتمے کیلئے ملک گیر تحریک بھی شروع ہوسکتی ہے،ملک سے زرداری اور شریف خاندان  کی سیاست کا سورج غروب ہو رہا ہے۔اپنے ایک  بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان مضطرب عوام کے لئے  بہترین چوائس بن کر سامنے آئی ہے۔  ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی بنیادی وجہ نظام کی ناکامی ہے۔