حافظ نعیم الرحمن عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ،لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے  سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ  کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے ۔لیاقت بلوچ نے  حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی  پاکستان کی ذمہ دار سنبھال لی ہے۔