26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس: سہیل آفریدی سمیت دیگر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے کیس کا چالان تاحال پیش نہیں کیا جاسکا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔ اس کیس میں عدالت اس سے قبل بھی ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔