سہیل آفریدی کے خلاف اسلام آباد کی عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سہیل آفریدی کے خلاف اسلام آباد کی عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا (کے پی کے) سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر سنایا، جس کے بعد عدالت نے ان کی گرفتاری اور پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، اور عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے مقدمہ درج کر چکی ہے۔