سیشن کورٹ اسلام آباد کا بڑا حکم: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

سیشن کورٹ اسلام آباد کا بڑا حکم: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ حکم سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات لگانے اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ سماعت کے موقع پر سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے عدم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے واضح کیا کہ ملزم کی مسلسل عدم پیشی عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کے مترادف ہے، اس لیے قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہو گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن بیانات دیے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔