ٹانک میں خودکش حملہ آور راستے میں ہی بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک

ٹانک میں خودکش حملہ آور راستے میں ہی بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا فتنۃ الخوارج سے منسلک مبینہ خودکش حملہ آور راستے میں ہی بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد پٹوارخانے کی جانب جارہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے بھی منسلک بتایا جارہا ہے اور مبینہ طور پر پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔ دھماکے کی نوعیت اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔