بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، ایک خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کارروائیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ علاقہ مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔