بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

بنوں میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب ایک افسوسناک خودکش دھماکا ہوا ہے۔

 ایک موٹرسائیکل سوار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور فوری طور پر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں صرف خودکش حملہ آور ہلاک ہوا ہے اور کسی دوسرے شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔