پولیس لائنز میں ولنٹیئرز ان پولیس انٹرن شپ

 لاہور(کرائم رپورٹر) ولنٹیئرز ان پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ پروگرام کے 32ویں بیج کا انعقاد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کیا گیا، جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد خالد سعید نے طلباء  و طالبات کے وفد کو پروفیشنل پولیس ورکنگ کے مختلف پہلوو ں پر بریفنگ دی۔ایس پی ہیڈکوارٹرز نے وفد کو ویمن سیفٹی ایپ، پولیس خدمت مراکز، کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس لائنز کے امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر طلباء   و طالبات نے یادگار شہداء   پر حاضری دی، سلامی پیش کی گئی، جبکہ شہداء   کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ ایس پی محمد وارث کی سربراہی میں اے آر ایف کے خصوصی دستے نے ہجوم سے نمٹنے اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے عملی مظاہرہ پیش کیا۔