پنجاب پولیس : سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا 8 واں بیج مکمل

 لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس سٹوڈنٹ انٹرن شپ پروگرام کا 8 واں بیج مکمل ہو گیا ہے جس کی اختتامی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، پنجاب پولیس کے آٹھویں بیج میں لاہور گریڑن یونیورسٹی کے بی ایس ڈیجیٹل فرانزک اور سائبر سکیورٹی کے 34 طلبا و طالبات نے انٹرن شپ مکمل کی ہے۔ انٹرن شپ میں شامل طلبا کو گروپس میں 5 ہفتے کیدورانئے کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ منسلک کیا گیا۔