طلباء و طالبات نے پروگرام کے بارے مثبت تاثرات کا اظہار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کیلئے 15ویں انٹرن شپ پروگرام کا انعقاد کیا گیااے آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ آمد ،ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے اے آئی جی شہزادہ سلطان کو پولیس ہیڈ کوارٹر آمد پر خوش آمدید کہاطلباء و طالبات نے اے آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ترجمان پولیس کے مطابق اے آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے طلباء کو کمیونٹی پالیسنگ۔جرائم سے دور رہنے۔انسداد منشیات کیحوالے سے لیکچر دیاایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے طلباء کے وفد کو لاہورپولیس کی مختلف ایپس۔سافٹ وئیرز کے متعلق آگاہی لیکچر دیاایس پی احمد زنیر چیمہ نے پولیس ورکنگ۔پولیس خدمت مراکز۔وویمن سیفٹی ایپ کے حوالے سے لیکچر دیااے آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے پولیس اور عوام کے درمیان بہتر روابط کے حوالے سے بھی لیکچر دیاطلباء و طالبات نے جاری انٹرن شپ پروگرام کے بارے مثبت تاثرات کا اظہار کیاطلباء و طالبات سے ملاقات میں انٹرن شپ کے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور کیا گیاتمام تر سرگرمیوں کو طلباء کے وفد نے سراہا بہترین انتظامات اور پولیس معلومات پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا