لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس انٹرن شپ کے نویں بیج کے آغاز کی افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔سٹوڈنٹ انٹرن شپ کے نویں بیج میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 37 طلبہ شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹرن شپ بیج میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ، فارنزک سائنس کے طلبہ شامل ہیں۔اے آئی جی ٹریننگ حسن اقبال نے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کے فیچرز بارے آگاہ کیا۔اے آئی جی ٹریننگ نے کہاہے کہ انٹرن شپ میں شامل طلبہ کو گروپس میں 6 ہفتوں کیلئے مختلف فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔