لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مصطفیٰ ٹا ئون پولیس نے نیاز بیگ روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک منچلے کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے، جو ون ویلنگ اور شور شرابا کرکے شہریوں کو پریشان کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی۔یس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی کونسلنگ کے لیے جلد سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پولیس ٹیمیں بھیجی جائیں گی۔