تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی : بشریٰ نثار
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 1سال قبل شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم منصور گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے1سال قبل شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم منصور گرفتارکرلیاملزم سے آلہ اقدام قتل پسٹل برآمد کر لیا گیاملزم منصور نے 1سال قبل بچوں کے لڑائی جھگڑے کی بناء پر نوید کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کے مطابق ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے