قمری موٹرسائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

 سرغنہ قمر علی عرف قمری اور اس کے ساتھی عثمان جاوید اور مصطفٰی شامل،مال مسروقہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور قمری موٹرسائیکل چور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ معین علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور قمری موٹرسائیکل چور گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ قمر علی عرف قمری اور اس کے ساتھی عثمان جاوید اور مصطفٰی شامل ہیں۔ انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ معین علی کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیے گئے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور رکشا برآمد کر لیا گیا۔اس کے علاوہ ملزمان سے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان گلی،محلوں میں گھر کے باہر موٹرسائیکلیں،رکشے چوری کر کے فرار جاتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔