پیشہ ور شراب فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،13 بوتلیں بر آمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دیتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق اچھرہ ڈولفن سکواڈ نے پیشہ ور شراب فروش کو گرفتارکرلیاملزم کے قبضہ سے 13 بوتلیں امپورٹڈ شراب بر آمد کی گئی ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا گیا تھاملزم آن کال شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث ہیگرفتار ملزم عدیل کو مزیدکارروائی کیلئے تھانہ اچھرہ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کارروائیاں کر رہا ہے