لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے گلبرگ کچی آبادی سے 2 رکنی ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے حراست میں لیا گیاملزمان حفیظ سنٹر سمیت دیگر جگہوں پر شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرتے تھیملزمان موقع پاکر گن پوائنٹ پر شہریوں سے واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو ریکی کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان شاہزیب اور شکیل سے چوری شدہ موٹر سائیکل5 موبائلز2 پستول برآمد کی گئی ابتک گلبرگ میں 7 سے زائد ڈکیتی و چوری کی وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان نیاعتراف کیا ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موٹر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔