شاہدرہ، شمالی چھا ئونی اور مانگا منڈی میں شہریوں سے لاکھوں روپے چھینے گئے
گوالمنڈی، وحدت کالونی سے گاڑیاں، سندر، نوانکوٹ، بادامی باغ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں عبدالرحمن سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، شمالی چھا ئونی میں مرسلین سے 4 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں انور سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ سمن آباد میں انجم سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گوالمنڈی اور وحدت کالونی سے گاڑیاں، جبکہ سندر، نوانکوٹ اور بادامی باغ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔