چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

 شہریوں سے نقدی، موبائل، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چھین لی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں افضل سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں احمد کمال سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں ثنا اللہ سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں دانش سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، شادمان میں طاہر سے 50 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گڑھی شاہو اور شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور موچی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔