ارشد،یعقوب، انجم،فاروق،محسن، طارق سے نقدی، موبائل چھن گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل ٹائون سے دو ڈاکوئوں نے ارشد سے 2 لاکھ اور موبائل فون، مصطفی آٓباد میں یعقوب سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،ماڈل ٹائون میں انجم سے 3 لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون،فیصل ٹائون سے ڈاکوئوں نے خاتون سے موبائل اور نقدی چھین لی،سبزہ زار میں فاروق سے3لاکھ 50زار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں محسن سے 3لاکھ 25ہزار اور موبائل فون،باٹا پور میں طارق سے3لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔فیصل ٹائون، برکی،اور سندر سے گاڑیاں جبکہ جوہرٹائون مصری شاہ اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔