گارڈن ٹا ئون، کوٹ لکھپت، گوالمنڈی اور سندر میں شہریوں سے نقدی، موبائل فون چھین لیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹا ئون میں حسیب سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ہشام سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں طارق سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، جبکہ سندر میں اعظم سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب شالیمار اور غازی آباد کے علاقوں سے گاڑیاں، جبکہ فیصل ٹا ئون، گڑھی شاہو اور نوانکوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔