لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نولکھا سے ڈاکو اختر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن سے جمیل سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل، شالیمار سے نصیر سے 1 لاکھ نقدی اور موبائل، یکی گیٹ میں امتیاز سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں محسن سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں زبیر سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں رفیق سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں مجتبیٰ سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈیفنس، سندر اور فیصل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ برکی، ہڈیارہ، نواں کوٹ اور قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔