ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

ڈیفنس، اسلام پورہ، باغبانپورہ سمیت مختلف علاقوں میں لوٹ مار
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں سہیل سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ارشد سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں پرویز سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں اکمل سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں عدنان سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں یوسف سے 70 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ غازی آباد اور شاہدرہ ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی، کاہنہ اور شمالی چھاؤنی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔