لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ہربنس پورہ پولیس نے ایس ایچ او محسن شہزاد کی سربراہی میں دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے سرعام اسلحہ لے کر گھومنے اور اسلحے کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت راشد اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور گولیاں بر آمد کرلی گئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ، شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل در آمد جاری رہے گا۔