اسلحہ کی نمائش ،رنگ محل،ہربنس پورہ سے 2ملزم گرفتار

ملزم عمران نیدکاندار کی طرف اسلحے کا رخ کرکے ویڈیو بنائی ، پکڑا گیا 
احمد نے ہربنس پور ہ میں خوف پھیلایا، پستول برآمد ،تحقیقات جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر) اسلحہ کی نمائش ،رنگ محل،ہربنس پورہ سے 2ملزم گرفتار کرلئے گئے ،رنگ محل پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا وائرل ویڈیو میں ملزم پابندی کے باوجود سرِعام پستول لہراتے ہوئے ایک دکاندار کی طرف اسلحے کا رخ کیے ہوئے دکھائی دے رہا تھا، جو قانون کی صریح خلاف ورزی ہیویڈیو سامنے آنے پر رنگ محل پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرِ عام اسلحہ لے کر گھومنے اور اس کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت احمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔