لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے ایس آئی رانا عمران اور پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے سرِعام اسلحہ لے کر گھومنے اور نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں علمدار، شعیب اور عامر شامل ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، ایک کلاشنکوف رائفل اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد، ایس آئی رانا عمران اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ، شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔