قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ چھانگامانگاپولیس کی کارروائی، چور ڈکیت گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرکے 2موٹر سائیکلیں، ناجائز اسلحہ اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمدکرلی۔ پولیس نے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران چور ڈکیت گینگ کے سرگرم ملزموں اللہ دتہ، شیر افگن وغیرہ کو گرفتار کر کیان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکلیں، غیر قانونی و ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمات درج رجسٹر کر لیے ہیں۔