لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ ڈولفن نے دوران پٹرولنگ پیشہ ور منشیات فروش فیصل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1350 گرام چرس برآمد کر لی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم مختلف علاقوں میں چرس کی سپلائی کرتا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔