65 سالہ سکیورٹی گارڈ وزیر محمد ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا دم توڑ گیا، نامعلوم خاتون کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں دو مختلف واقعات کے دوران بزرگ شہری اور نامعلوم خاتون جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈہ کے قریب 65 سالہ سکیورٹی گارڈ وزیر محمد ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا کہ جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب پرانی انارکلی، مال روڈ پر ہائی کورٹ کی دیوار کے قریب 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش بر آمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق خاتون بظاہر نشے کی عادی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔