گرو مانگٹ روڈ سے25 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی،ایل ڈی اے سوسائٹی والٹن روڈ پر 2افراد مردہ ملے
لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارا لحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر خاتون سمیت تین افراد جان بحق ہوگے۔ فیکٹری ایریا والٹن روڈ کے قریب 55سالہ شخص مردہ حالت میں ملا، گلبرگ ، گرو مانگٹ روڈ فٹ پاتھ کنارے 25سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی،25سالہ خاتون بظاہر بھکاری معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی،چوہنگ ایل ڈی اے سوسائٹی کے قریب سے 35سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا۔پولیس کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔