خاتون کی بوری بند لاش برآمد،2افراد کی پراسرار ہلاکت

نامعلوم خاتون کی بوری بند تشدد زدہ لاش بتی چوک کے قریب جھاڑیوں سے ملی،35 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف علاقوں سے خاتون کی بوری بند لاش سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق راوی روڈ کے علا قے بتی چوک کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم خاتون کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کی عمر 28 سال کے قریب ہے ۔دوسرے واقعہ میں مسلم ٹا ئون کے علاقے وحدت روڈ پر فٹ پاتھ سے نامعلوم 35 سالہ شخص مردہ حالت میں ملامتوفی ہے، بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا جبکہ پرانی انارکلی سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص میو ہسپتال میں دم توڑ گیامتوفی کی عمر 55 سال کے قریب ہے ،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔