واپڈا ٹائون میں عینی اکیلی رہتی ، آسٹریلیا میں بیٹے کی ہلاکت پر ذہنی دبائو کا شکارتھی،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور (کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹائون میں گھر سے 65 سالہ خاتون کی لاش برآمد ، پولیس کے مطابق عینی زیدی نامی خاتون اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ چند ماہ قبل اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا جسکے بعد وہ شدید ذہنی دبائو کا شکار تھی۔اہل علاقہ کے مطابق اسکی ایک بیٹی اقبال ٹائون جبکہ دوسری بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔