لڑکی سمیت 2افراد کی ہلاکت

18سالہ ثنا نیزہریلی گولیاں کھالیں ، موٹرسائیکل ٹرک سے ٹکرا گیانعیم مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جان سے گئے ایدھی ترجمان کے مطابق لیاقت آباد میں زہریلی گولیاں کھانے والی 18 سالہ ثنا جنرل ہسپتال میں دم توڑ گئی،قانونی کارروائی کے پیش نظر متوفیہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ ہمدرد چوک میں ٹریفک حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرانے کے باعث موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیامتوفی کی شناخت 35 سالہ نعیم صادق کے نام سے ہوئی، ساہیوال کا رہائشی نکلا، پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی،پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی