شیرا کوٹ میں کارروائی، پتنگوں کے خام مال کی لاہور سپلائی ناکام، 3 ملزمان گرفتار

شیرا کوٹ میں کارروائی، پتنگوں کے خام مال کی لاہور سپلائی ناکام، 3 ملزمان گرفتار

لاہور میں مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کے خام مال کی لاہور سپلائی ناکام بنا دی، جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 2400 سے زائد پتنگوں کا خام مال، سانچہ، بلیڈ اور گوند برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پتنگوں کا خام مال کوئٹہ سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان احتشام، احمد اور زاہد کو برآمد شدہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا۔