ایس ایچ او غازی آباد کی قیادت میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی کو ناکام بنا دیا۔
پولیس نے ملزم اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ نیو ایئر نائٹ پر پتنگیں سپلائی کرنے کے لیے آ رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 250 پتنگیں، 15 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں، اور پتنگیں بنانے کے خام مال کو برآمد کیا۔پولیس کے مطابق اسلم کی گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس کے ممکنہ ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔ پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے خطرات سے آگاہ ہوں اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کی فوری طور پر اطلاع پولیس کو دیں تاکہ پتنگ بازی اور اس سے ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے۔ پولیس نے اس کارروائی کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے تاکہ شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کی جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔