لاہور: شیرا کوٹ بکرمنڈی میں کارروائی، پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

لاہور: شیرا کوٹ بکرمنڈی میں کارروائی، پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے شیرا کوٹ بکرمنڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث دو پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 4 ہزار پتنگیں اور 180 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ برآمد کی گئی پتنگیں اور ڈور ایس او پیز کے برعکس تھیں۔ گرفتار ملزمان آن لائن غیر قانونی طور پر پتنگیں سپلائی کرتے تھے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔