لاہور: مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان مانسہرہ سے لاہور قاتل ڈور اور خطرناک کیمیکل کی چرخیاں منتقل کر رہے تھے۔ ناکے پر تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 49 قاتل ڈوریں اور خطرناک کیمیکل کی 38 چرخیاں برآمد کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہزیب، امجد اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی قاتل ڈور کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔