حنا جاوید قتل کیس، پنجاب حکومت نے ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی

راولپنڈی(آئی این پی )پنجاب حکومت نے حنا جاوید قتل کیس کیلئے   ہائی پاورڈ کمیٹی تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ کمیٹی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تشکیل دی ہے جس کی سربراہی ڈی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں ڈی آئی جی لاہور شعیب خرم اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سیف اللہ شامل ہیں جبکہ  ہائی پاورڈ کمیٹی حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش کا از سر نو جائزہ لے گی اور سہیل ظفر چٹھہ کی سربراہی میں رواں ہفتے راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی سطح کی کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی اور اب تک کی تفتیش کا جائزہ لے گی، حنا جاوید قتل کیس کی فارنزک نمونوں کی رپورٹس بھی راولپنڈی پولیس نے وصول کرلی ہیں