راولپنڈی:حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ کا شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر عدم اعتماد

راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ نے شواہد میں ٹیمپرنگ اور تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کے لیے دوسرا خط ارسال کردیا۔خط  کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم فیصل اصغر کا بھائی کامل اصغر کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ غیر جانبدارانہ تفتیش نہ ہونے اور شواہد کو ٹیمپر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ کامل اصغر کے پولیس اور فارنزک ٹیموں سے مسلسل رابطے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں