حنا جاوید قتل کیس، تفتیش کا رخ ملازم کی طرف ، اہلخانہ کا تحفظات کااظہار

 مرکزی ملزم اورگھریلوملازم کے تمام الیکٹرانک آلات کا فوری فارنزک کرایا جائے:اہلخانہ
راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی  میں  حنا جاوید قتل کیس میں اہلخانہ نے پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی طرف موڑا جارہا ہے اور سچ چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مقتولہ حناجاوید کے بھائی نے چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو خط لکھا ہے   جبکہ متاثرہ فیملی نے وزارت قانون اورپارلیمنٹ کی کاکس کمیٹی کوبھی خط بھیجا ہے۔خط میں تفتیش ایف آئی آر کے مطابق نہ کیے جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ خط کے متن میں کہا گیا کہ خدشہ ہے حنا قتل کیس میں سچ چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔خط کے مطابق تفتیش کا رخ اصل ملزم کے بجائے گھریلو ملازم کی جانب موڑا جارہا ہے، کیس کے اہم شواہد کو درست طریقے سے محفوظ نہیں کیا گیا۔اہلخانہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مرکزی ملزم اورگھریلوملازم کے تمام الیکٹرانک آلات کا فوری فارنزک کرایا جائے۔اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش آزاد تفتیشی ٹیم کے سپرد کی جائے۔