راولپنڈی(آن لائن) پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تھانہ سول لائنز کے مشہور حنا جاوید قتل کیس کو ہائی پروفائل کیس قرار دیتے ہوئے مقدمہ کے تفتیش کی نگرانی اور پراسیکیوشن کے لئے سینئر پراسیکیوٹرز پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کیس کی موثر پیروی کے لئے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی میاں عمران رحیم کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس پر ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے اپنے دفتر میں ایس پی پوٹھوہار ایثار علی، ڈی ایس پی محمد شکیل اور تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او آصف سجاد کے ساتھ خصوصی میٹنگ میں حنا جاوید کے قتل کی تفتیش اور پراسیکیوشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راولپنڈی رحمان شوکت بھٹی بھی موجود تھے