نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی کے قریبی موضع مہتہ سوجا کے قریب سیالکوٹ سے لاہور جانیوالی ٹرین لاثانی ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت نارنگ منڈی کے سرحدی گا ئوں کجلہ کے رہائشی احمدعلی کجلہ سکنہ کجلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مہتہ سوجاگائوں کے قریب ڈرائیورنے ہنگامی بریک لگائی ،مسافروں نے اترکردیکھاتو احمدعلی ٹرین کے نیچے آکر کچلاگیااور سر دھڑ سے الگ ہوگیا تھا۔ مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو ٹرین کے نیچے سے نکال کرمہتہ سوجا پولیس چوکی کے حوالے کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طورپر خودکشی کا واقعہ معلوم ہوتاہے